Thursday 12 April 2012

ghazal


خواب مرتے نہیں
__________
خواب مرتے نہیں
خواب،دل ہیں نہ آنکھیں نہ سانسیں کہ جو
ریزہ ریزہ ہوے تو بکھر جائیں گے
جسم کی موت سے یہ بھی مر جائیں گے
خواب مرتے نہیں
خواب تو روشنی ہیں،نوا ہیں،ہوا ہیں،
جو کالے پہاڑوں سے رکتے نہیں
ظلم کی دوزخوں سے بھی پھکتے نہیں
روشنی اور نوا اور ہوا کے علم
مقتلوں میں پہنچ کر بھی جھکتے نہیں
خواب تو حرف ہیں
خواب تو نور ہیں
خواب سقراط ہیں، 
خواب منصور ہیں ۔ ۔ ۔!!!
 
ghazal, sad ghazal

0 comments:

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Lady Gaga, Salman Khanmp3 songs download free